سٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو صرف 8 منٹ کے قلیل وقت میں کیسے مار دیا گیا؟ جان کر آپ کو بھی خفیہ اداروں پر فخر ہوگا

سٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو صرف 8 منٹ کے قلیل وقت میں کیسے ...
سٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو صرف 8 منٹ کے قلیل وقت میں کیسے مار دیا گیا؟ جان کر آپ کو بھی خفیہ اداروں پر فخر ہوگا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  چیئرمین ایس ای سی پی عامر خان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی ایجنسیز نے سٹاک ایکسچینج پر حملے کے حوالے سے پہلے ہی اطلاعات فراہم کر رکھی تھیں اور اسی حساب سے سکیورٹی عملے کی ٹریننگ بھی کرادی گئی تھی جس کی وجہ سے اتنا تیز رسپانس ممکن ہوسکا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ سکیورٹی ایجنسیز نے پہلے سے ہی تیاری کر رکھی تھی، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس حوالے سے بہت سی مشقیں بھی کی ہوئی تھیں، جو رسپانس دیا گیا وہ ایک پلاننگ کا نتیجہ تھا۔

انہوں نے بتایا کہ سٹاک ایکسچینج کی سکیورٹی کے حوالے سے سکیورٹی ایجنسیز کی ہدایات کے تحت بہت سی ریفارمز کی گئی تھیں، 6 سے 7 ہفتے پہلے سکیورٹی پیرامیٹر ایکسچینج ہوا تھا، رینجرز کی مدد سے اپنے آپ کو تیار کیا ہوا تھا۔

مزید :

قومی -بزنس -علاقائی -سندھ -کراچی -