"چین بھارت کشیدگی، سٹاک مارکیٹ میں چین کی سرمایہ کاری" کامران خان نے حملے کی سب سے بڑی وجہ بتادی

"چین بھارت کشیدگی، سٹاک مارکیٹ میں چین کی سرمایہ کاری" کامران خان نے حملے کی ...

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی و تجزیہ کار کامران خان کا کہنا ہے کہ بھارت اور چین میں کشیدگی ہے، پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری چین کی ہے اس لیے دہشتگردوں نے حملے کیلئے اس جگہ کا انتخاب کیا جہاں چین کے مفادات ہیں۔

دنیا نیوز پر اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کامران خان نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ کاروبار کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اس جگہ پر حملہ کرکے پاکستان کو مفلوج کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ہمارے بہادر سکیورٹی گارڈز اور پولیس کے جوانوں نے اس کوشش کو ناکام بنادیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں چین کی بہت بڑی سرمایہ کاری ہے، ان دنوں چین اور بھارت میں گزشتہ ماہ سے کشیدگی چل رہی ہے، اس لیے دہشتگردوں نے اس جگہ کا انتخاب کیا جہاں چین کے مفادات ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -