”نسل پرستی میں ملوث کرکٹرز کیخلاف سخت کارروائی کی جائے“ جیسن ہولڈر نے مطالبہ کر دیا، آئی سی سی کے قوانین کے مطابق ایسے کھلاڑیوں کو کتنی سزا ہو سکتی ہے؟ بڑی خبر آ گئی

”نسل پرستی میں ملوث کرکٹرز کیخلاف سخت کارروائی کی جائے“ جیسن ہولڈر نے ...
”نسل پرستی میں ملوث کرکٹرز کیخلاف سخت کارروائی کی جائے“ جیسن ہولڈر نے مطالبہ کر دیا، آئی سی سی کے قوانین کے مطابق ایسے کھلاڑیوں کو کتنی سزا ہو سکتی ہے؟ بڑی خبر آ گئی

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر نے نسل پرستی میں ملوث کرکٹرز کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) قوانین کے مطابق ایسے کرکٹرز پر تاحیات پابندی بھی عائد ہو سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جیسن ہولڈر کا کہنا ہے کہ نسلی منافرت کا مظاہرہ کرنے والے کرکٹرز کو بھی ڈوپنگ اور میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں جیسی سخت سزا دینا چاہیے، اگر ہمارے کھیل میں اس قسم کی چیزیں موجود ہوں تو پھر ان سے ایک جیسے ہی انداز میں نمٹنا چاہیے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی قوانین کے تحت اگر کوئی پلیئر دوران میچ انسداد نسل پرستی قانون کی 3 بار خلاف ورزی کرے تو اس پر تاحیات پابندی بھی عائد ہوسکتی ہے۔

مزید :

کھیل -