خیبر پختونخواہ حکومت کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں خفیہ فنڈ ز کا انکشاف

خیبر پختونخواہ حکومت کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں خفیہ فنڈ ز کا انکشاف
خیبر پختونخواہ حکومت کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں خفیہ فنڈ ز کا انکشاف

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبرپختونخوا حکومت کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 4 کروڑ 23 لاکھ روپے کے خفیہ فنڈ کا انکشاف ہوا ہے۔نجی نیوز چینل ایکسپریس کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پی ٹی آئی پالیسی کے برعکس چار کروڑ روپے سے زائد رقم کے خفیہ فنڈز کا انکشاف ہوا ہے جس میں گورنر اور وزیراعلیٰ کے لیے دو دو کروڑ روپے کے خفیہ فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔یہ امر قابل ذکرہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے برسراقتدار آنے کے بعد خفیہ فنڈز ختم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اس بار نئے مالی سال کے بجٹ میں خفیہ فنڈز مختص کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق سیکرٹ فنڈ کی مد میں 4 کروڑ 23 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں جس میں گورنر سیکرٹ فنڈز کے لیے دو کروڑ اور وزیراعلی سیکرٹ فنڈز کے لیے بھی دو کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ محکمہ داخلہ کے لیے 30 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -