سٹاک ایکسچینج حملہ، فلاحی تنظیم نے شہدا کی بیواوں کیلئے بڑا اعلان کردیا

سٹاک ایکسچینج حملہ، فلاحی تنظیم نے شہدا کی بیواوں کیلئے بڑا اعلان کردیا
سٹاک ایکسچینج حملہ، فلاحی تنظیم نے شہدا کی بیواوں کیلئے بڑا اعلان کردیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) فلاحی تنظیم جے ڈی سی نے سانحہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شہید ہونے والے سکیورٹی گارڈز کی بیواوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کردیا۔

جے ڈی سی کے سربراہ سید ظفر عباس نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر سٹاک ایکسچینج حملے میں شہید ہونے والے پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز کیلئے امداد کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ جے ڈی سی کی جانب سے شہید سکیورٹی گارڈز کی بیواوں کو 2،2 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی اور انہیں ہر مہینے وظیفہ بھی دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پیر کے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا، 10 بج کر 2 منٹ پر ہونے والے حملے کو صرف 8 منٹ کے قلیل وقت میں ناکام بنا کر 10 بج کر 10 منٹ پر چاروں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا تھا۔ اس کارروائی کے دوران ایک پولیس افسر اور 3سکیورٹی گارڈز شہید اور 6 افراد زخمی ہوئے تھے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -