عالمی برادری بھارت کی طرف سے ہمسایہ ممالک میں دہشتگردی کرانے کا نوٹس لے:پاکستان

عالمی برادری بھارت کی طرف سے ہمسایہ ممالک میں دہشتگردی کرانے کا نوٹس ...
عالمی برادری بھارت کی طرف سے ہمسایہ ممالک میں دہشتگردی کرانے کا نوٹس لے:پاکستان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ بھارت اپنے رویے سے پاکستان میں دہشتگردی کرانے کی حقیقت نہیں بدل سکتا، عالمی برادری بھارت کی طرف سے ہمسایہ ممالک میں دہشتگردی کرانے کا نوٹس لے۔کراچی اسٹاک ایکسچینج دہشتگردی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگرد کارروائیوں میں را کے ملوث ہونے کے شواہد عالمی برادری کو دے چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے کراچی حملے پر بیان حقائق سے نظریں چرانا ہے، بیرونی مدد سے ہونے والا بزدلانہ حملہ پاکستان مخالف ریاستی دہشتگردی کا عکاس ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری جواب سے حملے کو ناکام بنایا، حملے میں ملوث چاروں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ ہمارے چار پولیس افسران نے جام شہادت نوش کیا۔

مزید :

قومی -