جوہری پروگرام تک رسائی، ایران نے  اقوام متحدہ کو صاف انکار کرتے ہوئے بڑی دھمکی بھی دیدی

جوہری پروگرام تک رسائی، ایران نے  اقوام متحدہ کو صاف انکار کرتے ہوئے بڑی ...
جوہری پروگرام تک رسائی، ایران نے  اقوام متحدہ کو صاف انکار کرتے ہوئے بڑی دھمکی بھی دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ​ایران نے جوہری پروگرام پر نظر رکھنے والے اقوام متحدہ کے ادارے (آئی اے ای اے ک)و اپنے جوہری پروگرام تک رسائی دینے سے انکار  کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ نے  ایران پر عائد پابندیاں نہیں اٹھائیں تو آئی اے ای اے کے تمام کیمروں کو بند کردیا جائے گا۔
​ٖغیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے  سپیکرکا کہنا تھا کہ ایران کبھی بھی اپنی نیو کلیئر سائٹ کی اندرونی تصاویر اقوام متحدہ کے مانیٹر ادارے کے حوالے نہیں کرے گا۔ جوہری پروگرام کی مانیٹرنگ کے حوالے سے معاہدہ اب زائد المعیاد ہوچکا ہے جس کے بعد کسی بھی قسم کی تفصیلات، ڈیٹا اور تصاویر انٹرنیشنل ایٹمی انرجی ایجنسی کے ساتھ شیئر نہیں کیا جائے گا اور یہ صرف ایران کے پاس ہی رہے گا۔