مدرسے میں طالب علم سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمان نے مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم سے انکار کردیا

مدرسے میں طالب علم سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمان نے مجسٹریٹ کے سامنے ...
مدرسے میں طالب علم سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمان نے مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم سے انکار کردیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مدرسے میں طالب علم سے بدفعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمان نے علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم سے انکار کردیا۔جیو نیوز کے مطابق ملزم عزیز الرحمان کو کینٹ کچہری میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور ہونے کے بعد علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔پولیس نے درخواست دی کہ ملزم اعتراف جرم کرنا چاہتا ہے، دفعہ 164 کے تحت بیان ریکارڈ کیا جائے۔

اس پر ملزم کے وکیل نے کہا کہ پولیس زبردستی بیان دلوانا چاہتی ہے اس لیے موکل سے دس منٹ ملنے دیا جائے۔ملاقات کے بعد ملزم عزیزالرحمان نے مجسٹریٹ کے روبرو بیان میں اعتراف جرم سے انکار کر دیا ، ملزم کا موقف تھا کہ پولیس زبردستی اعترافی بیان لینا چاہتی ہے۔خیال رہے کہ پولیس تفتیش میں ملزم اعتراف جرم کرچکا تھا اور ملزم کی طالب علم سے زیادتی کی ویڈیوز بھی سامنے آچکی ہیں۔

مزید :

قومی -