ڈانس اکیڈمی مسلسل کامیابی کی جانب گامزن ہے، لائبہ

ڈانس اکیڈمی مسلسل کامیابی کی جانب گامزن ہے، لائبہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کی نامور کی کوریوگرافر لائبہ علی نے کہاہے کہ زندگی کو بھر پور طریقے سے جینے میں ہی اس کی اصل خوبصورتی چھپی ہے۔لائبہ علی نے کہا کہ زندگی بہت خوبصورت ہے اس کے ہر لمحے کو بھر پور طریقے سے محسوس کر کے جینے میں ہی اس کی اصل خوبصورتی ہے،انہوں نے کہا کہ اگر غور کیا جائے تو آپ کے اردگرد موجود ہر چیز آپ کو مسکراتی ہوئی اور زندگی سے بھرپور دکھائی دے گی۔کوشش کریں کہ اپنی زندگی میں مثبت سوچوں اور چیزوں کو شامل کریں،منفی سوچوں اور رویوں سے اسے ضائع مت کریں۔میری ڈانس اکیڈمی مسلسل کامیابی کی جانب گامزن ہے ۔

جس کی بہت زیادہ خوشی ہے۔

مزید :

کلچر -