اداکار شاہد سے تشبیہ دینا میرے لئے باعث فخر ہے، احمد سفیان

اداکار شاہد سے تشبیہ دینا میرے لئے باعث فخر ہے، احمد سفیان

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکار احمد سفیان نے کہا ہے کہ شوبز حلقوں کی جانب سے مجھے سینئر اداکار شاہد کے ساتھ تشبیہ دینامیرے لئے اعزاز اور فخر کی بات ہے اور میری خواش ہے کہ میں لیجنڈاداکار جیسا مقام حاصل کروں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے احمد سفیان نے کہا کہ  جو لوگ بھی مجھے سینئر اداکار سے تشبیہ دے رہے ہیں میں ان کا مشکور ہوں۔ میری کوشش ہو گی کہ میں بھرپور محنت کر کے لیجنڈ اداکار شاہد جیسا نام پیدا کروں اور میں اس حقیقت سے بھی آگاہ ہوں کہ اس کے لئے کئی دہائیاں درکار ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ پہلی فلم کی کامیابی کے بعد میر ے لئیبڑی سکرین کے ساتھ ساتھ چھوٹی سکرین کے راستے بھی کھل گئے اور میں اس وقت متعدد ٹی وی ڈراموں میں کام کر رہا ہوں۔

مزید :

کلچر -