ہر کردار کو چیلنج سمجھ کر ادا کرتا ہوں، اداکار نعمان اعجاز

ہر کردار کو چیلنج سمجھ کر ادا کرتا ہوں، اداکار نعمان اعجاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (فلم رپورٹر)سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ کوئی فنکار مکمل نہیں ہوتا، طویل عرصہ سے کام کرنے کے باوجود جب بھی مجھے کوئی نیا کردار ملتاہے تو میرے لئے وہ ایک چیلنج بن جاتا ہے،ایک کردار سے نکل کر دوسرا کردار نبھانا بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ ڈرامہ دیکھنے والے آپ کے ایک کردار میں اس قدر گم ہوجاتے ہیں کہ انہیں دوسرا کردار بمشکل پسند آتا ہے اور یہاں سے ہی ایک اداکارکا امتحان شروع ہوجاتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں نعمان اعجاز نے کہا کہ میں نے بے شمار ڈرامہ سیریلزمیں کام کیا اور میرے پرستاروں نے میری بھرپور پذیرائی بھی کی۔


 میں سمجھتا ہوں کہ کوئی اداکار مکمل نہیں ہوتا کیونکہ فن سمندر کی طرح لا محدود ہے جس کی کوئی حد نہیں ہوتی،ہر روز سیکھنے کے لئے آپ کو کچھ نہ کچھ ضرور ملتا ہے اور میں اپنی زندگی کا کوئی دن ضائع نہیں کرتا اور ہرروز کسی نہ کسی سے کچھ نہ کچھ ضرور سیکھتا ہوں۔نعمان اعجاز بننے میں مجھے ایک وقت لگا اور خدا کاشکر ہے کہ میری اداکاری کے چرچے بھارت میں ہوتے ہیں۔

مزید :

کلچر -