گلوکارہ تابینا اور انیتا بشیر کا خصوصی گیت عوام میں مقبول
لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکارہ،مصورہ اور میزبان گلوکارہ انیتا بشیر اور ان کی بہن تابیتا بشیر کا کا خصوصی گیت”بلے بلے“ مقبول گیا،تفصیلات کے مطابق اس خصوصی گیت کو مسیحی گیت ریکارڈز نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل اور دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا تھا۔ریلیزہوتے ہی اس کے ویوزلاکھوں سے تجاوز کرگئے تھے۔سوشل میڈیا پر انیتا اور تابیتا بشیرکے پرستاروں نے اس ویڈیو پر کمنٹس کرتے ہوئے اسے کرسمس کا تحفہ قرار دے دیاتھا۔ انیتا بشیر اور تابیتا بشیرنے بتایاتھاکہ وہ بہت خوش ہیں کہ ان کا کرسمس کا خصوصی گیت پرستاروں اور دنیا بھر میں موجود کرسچن کمیونٹی میں مقبولیت حاصل کرگیاہے
ص اور اس کے ویوزمیں اضافہ ہوتا جارہاہے انہیں بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ اس کے ویوز ایک لاکھوں تک پہنچ چکے ہیں۔ ان کا یہ گیت پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی پسندکیا جارہا ہے۔
اس کی ویڈیو ڈائریکشن سجیل خان نے دی تھی معاون ہدائتکار راحیل شجاع اور میک اپ انمول روحیل کا تھا۔اس گیت کی پروڈکشن MGR & Bro Jimmy کی تھی۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی انیتا بشیر اور تابیتا بشیرکے گیت ریلیز ہوچکے ہیں جنہوں نے مقبولیت حاصل کی تھی جبکہ انیتا بشیر گلوکاری کے ساتھ ساتھ شعبہ تدریس سے بھی وابستہ ہیں اور بہترین مصورہ کے طور پر بھی مختلف چینلز پر کام کررہی ہیں۔