ملزم مفتی عزیز الرحمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاگیا 

ملزم مفتی عزیز الرحمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاگیا 

  

لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ رانا راشدعلی نے طالب علم سے بداخلاقی کے مقدمہ کے ملزم مفتی عزیز الرحمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا  ملزم کو چہرہ ڈھانپ کر سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا گزشتہ روزپولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیاکہ ملزم سے تفتیش مکمل ہو چکی عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ وہ کچھ کہنا چاہتے ہیں یا نہیں، ملزم نے کہا کہ صرف اپنا بیان ریکارڈ کروانا چاہتا ہوں عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجواتے ہوئے ہدایت کی کہ اس کا بیان ریکارڈ کروانے کے لئے متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے، ملزم مفتی عزیز الرحمان پر مدرسے کے طالب علم سے بداخلاقی کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ ملزم کی بداخلاقی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد ان کے خلاف پولیس کی جانب سے کارروائی عمل میں لائی گئی۔

مزید :

علاقائی -