اغواء کے بعد بداخلاقی، مجرم کو 22سال قید بامشقت کی سزا کا حکم 

اغواء کے بعد بداخلاقی، مجرم کو 22سال قید بامشقت کی سزا کا حکم 

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے 25سالہ ذہنی بیمارلڑکی کو اغوا ء کرنے کے بعد بداخلاقی کرنے میں ملوث مجرم سمن مسیح کو22 سال قید بامشقت کی سزااور 2 لاکھ روپے ہرجانہ عائد کردیا جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید4ماہ قید کی سزابھگتنا ہوگی خواتین کی خصوصی عدالت کے جج جمشید مبارک نے مقدمے کا فیصلہ سنایا  عدالت نے اپنے حکم میں لکھا ہے کہ مجرم 25سالہ نوجوان اورسابقہ ریکارڈ یافتہ نہیں اس وجہ سے اسے سزائے موت کی سزا نہیں سنائی گئی عدالت نے اپنے فیصلے میں مزیدلکھا ہے کہ متاثرہ خاتون ذہنی صدمے سے گزری جس کا ازالہ کسی بھی صورت ممکن نہیں علاوہ ازیں اس کیس میں شریک ملزم الطاف اشتہاری ہے جس کی تاحال پولیس کی جانب سے کوئی رپورٹ پیش نہیں کی گئی،عدالت نے سی سی پی اولاہور کومذکورہ ملزم کوفوری گرفتارکرنے کاحکم بھی دیا ،مجرم سمن مسیح اورشریک ملزم الطاف کے خلاف 2019ء میں تھانہ فیکٹری ایریا میں اغوا، بداخلاقی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیاتھا۔

مزید :

علاقائی -