بادامی باغ میں پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،ایک گرفتار

بادامی باغ میں پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،ایک گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر) بادامی باغ پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف آپریشن تیز کر دیا،مختلف علاقوں میں چھاپے، ایک پتنگ باز گرفتار کر کے  بھاری تعداد میں پتنگیں اور ڈور برآمد کر لیں تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے پولیس افسران کو پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی کے لئے سخت احکامات دے رکھے ہیں جس پر ایس پی سٹی حسن جہانگیر وٹو کی ہدایت پر ڈی ایس پی عثمان حیدر گجر، ایس ایچ او تھانہ بادامی باغ ارشد محمود بٹر کی نگرانی میں اے ایس آئی طاہر مسعود و دیگر اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے کرم نگر ملک پارک سے ایک پتنگ فروش کو گرفتار کیا ایس ایچ او ارشد محمود بٹر کا کہنا ہے کہ سی سی پی او اور ایس پی سٹی کے احکامات پر پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اس خونی کھیل میں ملوث افراد کو کسی صورت رعایت نہیں دی جا سکتی۔

مزید :

علاقائی -