مقدمہ قتل میں ملوث ملزم مدعی اور گواہان کے منحرف ہونے پربری

مقدمہ قتل میں ملوث ملزم مدعی اور گواہان کے منحرف ہونے پربری

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے معمولی تلخ کلامی پرشہری کوفائرنگ کرکے قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم احسن خان کومدعی اور گواہان کے منحرف ہونے پربری کردیا ایڈیشنل سیشن جج نعیم سلیم نے مذکورہ بالاکیس پر فیصلہ سنایا ملزم کیخلاف قتل کا مقدمہ تھانہ گجرپورہ میں درج کررکھاتھا سرکاری وکیل کے مطابق ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر مدثر نامی شہری کوکو فائرنگ کر کے قتل کردیاتھا دوران سماعت مقتول مدثرکے بھائی اور والد نے پیش ہو کر بیان قلمبند کروایا کہ یہ ہمارا ملزم نہیں،عدالت اسے بری کر دے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔

مزید :

علاقائی -