سیشن عدالت سے ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

سیشن عدالت سے ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

  

لاہور(نامہ نگار) سیشن عدالت سے ملزم کواسلحہ سمیت گرفتارکرلیاگیا،سیشن کورٹ کے سکیورٹی پرمامور انسپکٹر مبشراعوان کے مطابق ملزم سیشن کورٹ گیٹ سے اندر داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا،تلاشی کے دوران ملزم کے قبضہ سے 9ایم ایم پستول،22گولیاں اور دو میگزین برآمد کئے گئے ہیں،ملزم کو مزید تفتیش کے لئے تھانہ اسلام پورہ پولیس کے حوالے کردیاگیا انسپکٹر مبشر اعوان کا کہناہے کہ کسی بھی شخص کو عدالتوں میں اسلحہ لانے کی اجازت نہیں۔

پولیس حکام کی ہدایت پر عدالتوں میں اسلحہ لانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کررہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -