کرپشن کیس،ملز م کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9جولائی تک توسیع 

 کرپشن کیس،ملز م کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9جولائی تک توسیع 

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت  نیشنل بینک کے نائب صدر عثمان سعید کے خلاف اربوں روپے کرپشن کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرتے ہوئے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9جولائی تک توسیع کردی احتساب عدالت نمبر 3 میں جج کی عدم دستیابی کے باعث کیس میں پیش رفت نہیں ہوسکی،گزشتہ روزعدالت نے وکلا کو حتمی بحث کے لئے طلب کررکھا تھا،نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت میں پیش ہوئے،نیب کے تمام گواہوں کے بیانات ریکارڈ، جرح بھی مکمل کی جاچکی  ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا،ملزم عثمان سعید پر فرد جرم عائد کی جاچکی نیب کے مطابق ملزم عثمان سعید مین برانچ فارن ایکسچینج ڈیپارٹمنٹ میں بطور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ تعینات تھا، ملزم کے اقدامات سے حکومتی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔

مزید :

علاقائی -