سی آئی اے سول لائنز کی کارروائی، چھیکو گینگ کے 3 ملزمان گرفتار

سی آئی اے سول لائنز کی کارروائی، چھیکو گینگ کے 3 ملزمان گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی ایس پی سی آئی اے سول لائنزدانش آصف رانجھا کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث شفیق عرف چھیکو گینگ 3 ملزمان سرغنہ گینگ شفیق عرف چھیکو ساتھی سمیت مبین اور سلمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے نقدی،ناجائز آتشیں اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی ہیں ملزمان مسلح موٹرسائیکلوں پر واردات کی نیت سے گشت کرتے تھے اور موقع پاکر گن پوائنٹ پر شہریوں کونقدی اور دیگر اشیاء  سے محروم کردیتے تھے۔ملزمان کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی کے متعدد مقدمات ٹریس بھی ہوئے ہیں۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے ڈکیت گینگ کی گرفتاری پرسی آئی اے سول لائنزپولیس ٹیم کو شاباش دی۔

ہے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

سی آئی اے سول لائنز نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث شفیق عرف چھیکو گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے نقدی،ناجائز آتشیں اسلحہ اورگولیاں برآمد کرلی  تفصیلات کے مطابق   

مزید :

علاقائی -