دہشت گردی کی پلاننگ کرنے کے کیس کی سماعت 5 جولائی تک ملتوی 

دہشت گردی کی پلاننگ کرنے کے کیس کی سماعت 5 جولائی تک ملتوی 

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشدحسین بھٹہ نے لاہور کی سرکاری عمارتوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی پلاننگ کرنے کے کیس میں ملوث 5ملزموں کے کیس کی سماعت5جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے مقدمہ کے گواہان کو طلب کر لیا پانچ ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر سخت ترین سیکورٹی میں بکتر بند گاڑی میں عدالت میں پیش کیا گیا،ملزموں میں سمر قند، عبدالرحمن، عمران،وزیر گل اور عصمت اللہ شامل ہیں مقدمہ کے مطابق ملزمان سے بارودی مواد, اسلحہ اور غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی،ملزمان سول سیکریٹریٹ سمیت دیگر اہم عمارتوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

مزید :

علاقائی -