ریلوے پولیس کی ورکنگ کو مزید بہتر کرنے کیلئے تنظیمی ڈھانچہ میں تبدیلی

ریلوے پولیس کی ورکنگ کو مزید بہتر کرنے کیلئے تنظیمی ڈھانچہ میں تبدیلی

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)پاکستان ریلوے پولیس کی ورکنگ کو مزید بہتر کرنے کے لئے تنظیمی ڈھانچہ میں تبدیلی کر دی گئی۔آئی جی ریلوے پولیس عارف نواز خان اس سلسلہ میں تحریری احکامات جاری کر دئیے  ورکنگ کی بہتری کیلئے ریلوے پولیس کی 8 ڈویژنوں کو نارتھ اور ساؤتھ زونز میں برابر تقسیم کر دیا گیا  ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز کی سیٹ کو ڈی آئی جی نارتھ میں تبدیل کر دیا گیا جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز کی سیٹ کو ڈی آئی جی ساؤتھ میں تبدیل کر دیا گیا نارتھ زون میں ریلوے پولیس لاہور، ورکشاپس، راولپنڈی اور پشاور شامل ہیں جبکہ ساؤتھ زون میں ریلوے پولیس ملتان، سکھر، کراچی اور کوئٹہ شامل ہے۔ڈی آئی جی نارتھ کا صدر دفتر لاہور جبکہ ڈی آئی جی ساؤتھ کا صدر دفتر کراچی میں قائم کر دیا گیا ڈی آئی جی نارتھ وقار عباسی جبکہ ڈی آئی جی ساؤتھ شہزاد اکبر ہوں گے۔

مزید :

علاقائی -