پی ٹی سی ایل کابہتر نیٹ ورک کیلئے ہواوے کے ساتھ معاہدہ

 پی ٹی سی ایل کابہتر نیٹ ورک کیلئے ہواوے کے ساتھ معاہدہ

  

اسلام آباد(پ ر)پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل) نے اپنے آئی پی ایج  (IP Edge) اورآپٹیکل ٹرانسپورٹ نیٹ ورک او ٹی این (OTN) کی ٹرانسفارمیشن کیلئے ہواوے ٹیکنالوجیز پاکستان کے ساتھ معاہدے پر تذویراتی دستخط کئے ہیں۔ ندیم خان، قائم مقام سی ای اواور گروپ سی ایف او، پی ٹی سی ایل ا ور یوفون اور مارک مینگ، سی ای او، ہواوے ٹیکنالوجیز پاکستان نے پی ٹی سی ایل ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں منعقد ایک تقریب کے دوران معاہدہ پر دستخط کئے۔ جعفر خالد، جی سی ٹی آئی او (ڈویلپمنٹ)، پی ٹی سی ایل اوریوفون، احمد بلال مسعود، ڈپٹی سی ای او، ہواوے ٹیکنالوجیز پاکستان اور دونوں اداروں کی سینئر قیادت بھی اس تقریب میں موجود تھی۔ ٹریفک میں غیر معمولی اضافہ کو پورا کرنے کیلئے اس ٹرانسفارمیشن کے ذریعے جدید ترین او ٹی این   (OTN)نیٹ ورک کے ساتھ کمپنی کے موجودہ انٹر سٹی اور دور دراز پھیلے ہوئے نیٹ ورک کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ موجودہ آپٹیکل ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کے ساتھ مل کرپی ٹی سی ایل کی نیٹ ورکنگ میں جامع صلاحیت ملٹی پل ٹیرا بِٹ فی سیکنڈ کے حساب سے ملک بھر میں بہتر سروسز کی فراہمی کرپائے گی۔ مزید برآں، پی ٹی سی ایل پاکستان بھر میں دستیاب آئی پی کنکٹیویٹی میں انقلاب بر پا کرنے کے وژن کے مطابق  130  شہروں میں نیکسٹ جنریشن آئی پی سروسز کی فراہمی کیلئے یکساں آئی پی ایج(IP Edge)   نیٹ ورک تعینات کرے گا۔ اس اپ گریڈیشن اور پی ٹی سی ایل کے جدید ترین ملٹی سروس کور اور انٹر نیٹ گیٹ وے نیٹ ورک سے کارپوریٹ، کیریئر اور صارفین کو تیز ترین اور قابل بھروسہ آئی سی ٹی سروسز فراہم ہوں گی جس سے صارف کی مستقبل میں 100سے 400 گیگا بِٹ فی سیکنڈ کے ڈیٹا کی ضرورت کو پورا کرنے میں معاونت ملے گی۔

مزید :

کامرس -