ڈیل اسٹین نے پی ایس ایل کی روما رئیس کیساتھ تصویر شیئر کر دی 

ڈیل اسٹین نے پی ایس ایل کی روما رئیس کیساتھ تصویر شیئر کر دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے پاکستان سْپر لیگ (پی ایس ایل) کی روما رئیس کے ساتھ تصویر شیئر کر دی۔ڈیل اسٹین نے حال ہی میں اپنی ایک سیلفی شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے کمرے میں لگی اسلام اٰباد یونائیٹڈ کی کِٹ پہنے رومان رئیس کے ساتھ پوز دیتے تصویر کی طرف نشاندہی کر رہے ہیں۔یہ سیلفی ڈیل اسٹین نے ایسے ہی شیئر نہیں کردی بلکہ گزشتہ روز ڈیل اسٹین کی سالگرہ کے موقع پر رومان رئیس نے ان کے ہمراہ اپنی یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی تھی۔رومان رئیس نے ڈیل اسٹین کو اپنے ٹوئٹ میں نمبر ون لیجنڈ قرار دیا تھا۔
جواب میں ڈیل اسٹین نے بھی رومان رئیس کو چونکا دیا، انہوں نے رومان رئیس کے ساتھ لی گئی تصویر کو اپنے کمرے میں بھی سجایا ہوا ہے۔حالیہ سیلفی شیئر کرتے ہوئے ڈیل اسٹین نے رومان رئیس کا شکریہ بھی ادا کیا۔