قومی نیٹ بال چیمپئن شپ، پاکستان آرمی، نیوی اور واپڈا کامیاب

قومی نیٹ بال چیمپئن شپ، پاکستان آرمی، نیوی اور واپڈا کامیاب

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی نیٹ بال چیمپئن شپ  میں پاکستان نیوی،  پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی،  پنجاب اور ایس اے گارڈن  نے اپنے، اپنے میچز جیت لئے، گذشتہ روزپاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میں کھیلے گئے مردوں کے مقابلوں میں  پاکستان نیوی نے  بلوچستان کو 21 کے مقابلے میں 30 گول سے،  پاکستان واپڈا نے سندھ کو 10 کے مقابلے میں 42 گول سے، پاکستان آرمی نے  اسلام آباد نے 8 کے مقابلے 41گول،  پنجاب نے   خیبرپخوانخوا   کو3 کے مقابلے میں 39 گول سے اور ایس اے گارڈن  نے پاکستان پولیس کو 21 کے مقابلے میں 29 گول سے شکست دی۔ 

 چیمپئن شپ کے مقابلے ڈے اینڈ نائٹ کھیلے جائیں رہے ہیں۔ 

  پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر س15  ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ایئر فورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا،  پاکستان پولیس، پاکستان بورڈ، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، سندھ،  خیبر پختونخوا، بلوچستان، پنجاب، ایس اے گارڈن، ایلیٹ،اور اسلام آباد شامل ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ سے دو، دو ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل 29 جون کو کھیلے جائیں گیجبکہ مرد اور خواتین دونوں کے فائنل 30 جون کو ہوں گے۔ فائنل میچوں کے  اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے جائیں گے، پاکستان واپڈا کی ٹیم  چیمپئن  شپ میں اپنے دونوں ٹائٹل مینز اینڈ ویمن کا دفاع کرے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -