بابر اعظم کا مداحوں سے رابطے کا منفرد انداز سامنے آگیا

  بابر اعظم کا مداحوں سے رابطے کا منفرد انداز سامنے آگیا

  

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا مداحوں سے رابطے کا منفرد انداز سامنے آگیا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں اور مداحوں کا تعلق بہت اہم اور شاندار ہوتا ہے اور دونوں ایک دوسرے کے بغیرکچھ بھی نہیں ہیں۔ یاد رہے کہ بابراعظم کے ایک خط کی ویڈیو پی سی بی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کی ہے جس پر صارفین بھی اپنے انداز میں ردعمل دے رہے ہیں۔بابراعظم نے کہا کہ پاکستان کے بعدہمیں سب سے زیادہ سپورٹ انگلینڈسے ملتی ہے۔ ابھی انگلینڈ پہنچے ہیں اور مداحوں کے پیغامات آنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں جیت کے جذبے کے ساتھ آئے ہیں اور انشاء اللہ جیت کرو اپس جائیں گے۔ کھلاڑیوں کو اسپورٹ کیا جائے کیونکہ وہ اپنے مداحوں کومایوس نہیں کریں گے ٹیم بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -