الیکس ڈی مینور نے ایسٹبورن انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

الیکس ڈی مینور نے ایسٹبورن انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

  

ایسٹبورن(اے پی پی)الیکس ڈی مینور نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ایسٹبورن انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں انہوں نے لورینزو سونیگو کو شکست سے دوچار کیا، یہ ان کے کیریئر کا پانچواں ٹائٹل ہے۔ ایسٹبورن میں کھیلے گئے ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے فائنل میں سیکنڈ سیڈ آسٹریلیا کے الیکس ڈی مینور نے اٹلی کے لورینزو سونیگو کو سخت مقابلے کے بعد 6-4، 4-6 اور 6-7 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا کامیابی پر آسٹریلوی ٹینس سٹار نے کہا کہ محنت سے کامیابی اپنے نام کی ہے اسی طرح سے مستقبل میں کھیلی جانے والے ایونٹس میں بھی کامیابی حاصل کرونگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -