یورو فٹبال، دفاعی چمپئن پر تگال ایونٹ سے باہر 

یورو فٹبال، دفاعی چمپئن پر تگال ایونٹ سے باہر 

  

  

بخارست  (اے پی پی)جمہوریہ چیک اور بیلجیئم کی ٹیمیں یوئیفا یورپیئن فٹ بال چیمپئن شپ  کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ جمہوریہ چیک نے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں ہالینڈ اور بیلجیئم نیدفاعی چیمپئن پرتگال کو  شکست دے کر  کوارٹر فائنل مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔  یوئیفا کے زیر اہتمام میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔پوسکاس ارینا، بڈاپسٹ  میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل مرحلے کے پہلے میچ میں جمہوریہ چیک کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہالینڈ کو باآسانی 0-2 سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ہولز اور سچیک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایک ایک  گول سکور کیا۔ لا کارتوجا سٹیڈیم، سیویل  میں کھیلے گئے دوسرے پری کوارٹر فائنل میں بیلجیئم  نے سخت مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن پرتگال کو 0-1گول سے ہرا کر ٹاپ ایٹ راؤنڈ تک رسائی حاصل کی۔ بیلجیئم کے تھورگان ہیزرڈ نے پہلے ہاف کے 42 ویں منٹ میں گول کیا جو فیصلہ کن ثابت ہوا۔یوں پرتگال کا ٹائٹل کے دفاع کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -