سندھ وومن فٹ سال ایسوسی ایشن کی سالانہ میٹنگ کا انعقاد
کراچی(اے پی پی)سندھ وومن فٹ سال ایسوسی ایشن کا سالانہ اجلاس مقامی ہوٹل میں صدر سعدیہ شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں نائب صدر سوکینہ رضا، نوشین احمد جی، جنرل سیکریٹری رخسار راشد، ایسوسی ایٹ سیکریٹری آسیہ تبسم، کراچی فٹ سال کی صدر سمیرا چشتی،جنرل سیکریٹری امینہ حسین نے شرکت کی۔ اجلاس میں فٹ سال کے فروغ کیلئے سندھ وومن فٹ سال ایسوسی ایشن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
اور آئندہ کے لائحہ عمل کے سلسلے میں رواں سال انڈر 5 تو 16 مکس گرلز اینڈ بوائز ٹورنامنٹ، آل سندھ یوتھ فٹ سال ٹورنامنٹ، آل پاکستان انڈر 18 گرلز فٹ سال ٹورنامنٹ اور ایک انٹرنیشنل فٹ سال ٹرپ کا پروگرام ترتیب دیا گیا۔ ا