2022، پاکستان کرکٹ بورڈ چار ٹیموں کی میزبانی کریگا

2022، پاکستان کرکٹ بورڈ چار ٹیموں کی میزبانی کریگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی نے کہا کہ 2022 ء  میں پاکستان کرکٹ بورڈ نیوزی لینڈ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی میزبانی کرے گا۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ان میچز سے نہ صرف ملک میں کھیل کو فروغ ملے گا بلکہ قومی نوجوانوں کی کرکٹ کے کھیل سے وابستگی کو بھی تقویت ملے گی مزید کہا کہ پی سی بی کی کوشش ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل طور پر بحال ہوجائے جس کے لئے پی سی بی اپنا کردار احسن طریقہ سے انجام دے رہا ہے۔