آئی سی سی میچ ریفری فل وائٹی کیس کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت

آئی سی سی میچ ریفری فل وائٹی کیس کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لندن (این این آئی)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے  میچ ریفری فل وائٹی کیس کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آ گیا، وہ انگلینڈ اور سری لنکا کے مابین ہونے والی ٹی ٹوئنٹی میچز میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق میچ ریفری فل وائٹی کیس کا 25 جون کو پی ایس آر ٹیسٹ ساؤتھمپٹن میں کیا گیا۔ای سی بی کے مطابق فل وائٹی کیس انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان  کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی میچز میں فرائض انجام دے رہے تھے۔
انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق فل وائٹی کیس کی طبعیت بہتر ہے انہیں کوویڈ کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں ہیں۔