حکومت دنیاکا جدید معاشی نظام عملی طور پر نافذ کرے،عبدالمتین شیخ

حکومت دنیاکا جدید معاشی نظام عملی طور پر نافذ کرے،عبدالمتین شیخ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین نے کہا ہے کہ حکومت بڑی صنعتوں کیلئے ریلیف سکیموں کی طرح ٹرانسپورٹ بزنس سیکٹر کیلئے بھی بحران سے نکلنے کی راہ ہموار کرے۔ مقامی صنعتی کاروباری تجارتی مراکز کے ساتھ ٹرانسپورٹ سیکٹر کا کردار بھی ملکی معیشت میں انتہائی اہم ترین اہمیت کا حامل ہے۔ 

معیشت اور زر مبادلہ میں ٹرانسپورٹر اپنے کاروبار میں سے ایک بڑا حصہ قومی خزانے میں دیتے ہیں ۔ حکومت دنیا کے جدید معاشی نظام کو پاکستان میں عملی طور پر نافذ کرے۔ ٹیکس کی شرح اور حجم زمینی حقائق کے مطابق  معاشی تقاضوں کو دیکھتے ہوئے از سر نو بنائے جائیں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -