ڈپٹی کمشنر کے شہر کے دورے،ڈینگی مہم اور قیمتوں کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر کے شہر کے دورے،ڈینگی مہم اور قیمتوں کا جائزہ لیا

  

لاہور (جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے نونہال سنگھ حویلی میں موجود گرلز وکٹوریہ سکول کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔نونہال سنگھ حویلی 180 سالہ پرانی عمارت ہے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ والڈ سٹی اتھارٹی اور بین الاقوامی این جی اوز کے تعاون سے اس بلڈنگ میں کام کیا جائے گاانہوں نے  اندرون شہر میں ڈینگی کے حوالے سے دورہ بھی کیا۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے ڈینگی ورکرز کی حاضری اور کارکردگی کو چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے شہر میں اشیاء کی قیمتیں بھی چیک کیں اور ریٹ لسٹیں نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -