سبزیوں،پھلوں کا پلپ تیار کرنے والے تین یونٹس کو جرمانے10کو نوٹس

سبزیوں،پھلوں کا پلپ تیار کرنے والے تین یونٹس کو جرمانے10کو نوٹس

  

لاہو(جنرل رپورٹر) فوڈ اتھارٹی نے سبزیوں اور پھلوں کا پلپ تیار کرنے والے یونٹس کی چیکنگ کے دوران ناقص انتظامات پر 3 کو جرمانے اور معمولی نقائص پر 10یونٹس کو اصلاحی نوٹسز بھی جاری کردئیے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کے مطابق پلپ کی تیاری میں گلے سڑے پھلوں اور سبزیوں کے استعمال پر یونٹس کو جرمانے عائد کئے گئے۔ناقص سٹوریج اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے۔پنجاب میں ہر قسم کی خوراک کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے شیڈول کے مطابق باقاعدگی سے چیکنگ کی جاتی ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق خوراک میں ملاوٹ یا جعل سازی کرنا سنگین جرم ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -