طلبہ کے مطالعاتی دورے 

  طلبہ کے مطالعاتی دورے 

  

  لاہور (لیڈی رپورٹر)اقراء معراج الاطفال‘ نزد رینجرز ہیڈ کوارٹرز‘ لاہورکے طلباو طالبات اور اساتذہ نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ  اور مائی قائداعظمؒ ہائی سکول‘ گوپے را‘ لاہور کی طالبات اور اساتذہ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن کا مطالعاتی دورہ کیا۔

 اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے نوازشریف ماڈل گرلز ہائی سکول‘ 1 نکلسن روڈ‘ لاہور‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ اندرون لوہاری گیٹ‘ لاہور‘ اسلامیہ پبلک ہائی سکول‘ نواز موڑ‘ گرین ٹاؤن‘ لاہوراور سمارٹ ایجوکیشنل سکول‘ شیر شاہ کالونی‘ لاہورکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد199تھی۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -