نئے ہسپتالوں سے دور دراز علاقوں کے مکینوں کو ریلیف ملے گا،زمان نصیب

نئے ہسپتالوں سے دور دراز علاقوں کے مکینوں کو ریلیف ملے گا،زمان نصیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی 146 ملک زمان نصیب نے پنجاب کے صوبائی بجٹ میں تعلیم صحت اور روزگار کو ترجیحی بنیادوں پر رکھتے ہوئے فیصلے کرنے پر وزیراعلی پنجاب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے چھوٹے بڑے پسماندہ اور غیر ترقی یافتہ اضلاع میں نئے ہسپتالوں کی تعمیر اپ گریڈیشن تعلیمی اداروں سکولز کالجز کیلئے فنڈز کی منظوری پر خصوصی توجہ دینے سے ملک میں اجتماعی سیاسی سماجی معاشرتی شعور بیدار ہوگا۔ 

بیس سے زائد اعلی تعلیم کی نئی جامعات کی منظوری سے دور دراز علاقوں تک ترقی روشنی خوشحالی اور  تحریک انصاف کی امید سحر روشنیاں بانٹے گی۔

 وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دو دہائیوں پر مبنی کٹھن ترین سیاسی سفر کی منزل تعلیم یافتہ خوشحال پاکستان ہے۔ پنجاب حکومت روزگار تعلیم اور علاج کے جامع اور پائیدار حکمت عملی کے ساتھ منصوبوں کا اجرا کرکے ماضی کی اشتہاری مہم اور پبلسٹی سٹنٹ کی بجائے حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کررہی ہے۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی صوبے میں اعلی تعلیم کے منصوبوں پر محنت اور اخلاص شفافیت اور نیک نیتی صوبے میں محرومیوں کے خاتمے کیلئے معاون اور مددگار ثابت ہوگی۔