رشوت لینے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، اکاؤنٹنٹ سمیت 5سرکاری افسر گرفتار

رشوت لینے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، اکاؤنٹنٹ سمیت 5سرکاری افسر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(اپنے نمائندے سے)اینٹی کرپشن کی بڑی کاروائیاں، محکمہ تعلیم کے گریڈ 19 کے ڈی ای او سمیت پانچ رشوت خور سرکاری ملازمین گرفتار،مختلف شہروں سے گرفتار ہونے والے کرپٹ افسران و ملازمین کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حافظ آباد محمد اسلم کو چالیس ہزار روپے رشوت لیتے گرفتار کیا گیا اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن نے کہاکہ ڈی ای او ضلع حافظ آباد اور اکاؤنٹنٹ شہزاد احمد کو ٹریپ ریڈ کر کے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ راجن پور سے جونئیر کلرک عبدالمالک کو پانچ ہزار رشوت لیتے گرفتار کیا گیا ملزم سے رشوت کی رقم برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ محکمہ ایکسائیز راولپنڈی کے کانسٹیبل محمد بشارت کو پندرہ ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا تھا کہ ساہیوال سے محکمہ آبپاشی کے پٹواری منظور احمد کو تیرہ ہزار روپے رشوت لیتے گرفتار کیا گیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس نے مزید کہا کہ چائے پانی کے نام پر رشوت ستانی کی کہانی بند کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں پنجاب بھر میں رشوت خور اور کرپٹ سرکاری افسران کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔