مانگا منڈی میں گرانفروشوں کی لوٹ مار،انتظامیہ نے چپ سادھ لی

مانگا منڈی میں گرانفروشوں کی لوٹ مار،انتظامیہ نے چپ سادھ لی

  

مانگا منڈی (نما ئندہ خصو صی +نا مہ نگار)ما نگا منڈی میں تبدیلی سرکار کے دورمیں خود ساختہ مہنگائی کرنے والے دوکانداروں کی موجیں،قربانی عید سے قبل مانگا مانگا منڈی شہر میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا، تلاب سرائے،شامکی بھٹیاں، چاہ تمولی،گاؤں باٹھ، سندر اڈا، مراکہ اڈا، موہلنوال گاؤں اوراڈا میں دکاندار غریب عوام کو لوٹنے لگے، دالیں، چینی، گھی،آٹا،دودھ، دہی، پانی ملے گوشت سبزیوں،پھلوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہونے سے عام شہری پریشان ہو گئے۔ مختلف تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ مانگامنڈی میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر ڈی سی او لاہور،کمشنر لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب سختی سے نوٹس لیں اورلا پرواہی برتنے والے افسروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ شہریوں نے کہا کہ متعلقہ افسران کو چاہیے کے اے سی والے ٹھنڈے کمروں سے نکل کرفیلڈ میں جا کر روزانہ کی بنیاد پر قیمتیں چیک کریں اور عوام کو لوٹنے والے گرانفروشوں کے سخت ترین کارروائی کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -