سیف سٹی اور فرانزک لیبارٹی شہباز شریف کے شاہکار منصوبے ہیں،عظمیٰ بخاری

     سیف سٹی اور فرانزک لیبارٹی شہباز شریف کے شاہکار منصوبے ہیں،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ لاہور دھماکے کا ملزم سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا، کاش عثمان بزدار اپنی پریس کانفرنس میں شہباز شریف کا بھی شکریہ ادا کردیتے۔افسو کے اب لاہور میں ساڑھے تین ہزار کیمرے خراب پڑے ہیں شاید ان کو اب احساس ہو جائے کہ سیف سٹی کی اہمیت کیا ہے۔ پنجاب فرانزک لیباڑی اور سیف سٹی شہبازشریف کے شاہکار منصوبے ہیں۔مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے عثمان بزدار کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہانوازشریف اور شہبازشریف کی حکومت جاتے ہی دہشتگردی واپس آگئی ہے۔

۔لوڈشیڈنگ کا جن بھی بوتل سے پھر باہر نکل آیا ہے۔غیر ملکی ایجنسیوں کی مداخلت بھی پھر پاکستان میں شروع ہوگئی ہے۔پنجاب کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس تین سالوں میں ایک بار بھی نہیں ہوا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -