پیپلزپارٹی کو آزاد کشمیر کے الیکشن میں عبرتناک شکست ہوگی،دیوان

  پیپلزپارٹی کو آزاد کشمیر کے الیکشن میں عبرتناک شکست ہوگی،دیوان

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف شمالی لاہور کے صدر غلام محی الدین دیوان نے کہاکہ پیپلزپارٹی کو آزاد کشمیر کے الیکشن میں عبرتناک شکست ہوگی، بلاول زرداری آزاد کشمیر جا کر الیکشن کمپیئن میں ضدی بچوں کی طرح بلبلا رہے ہیں۔

، پیپلزپارٹی کا پورے ملک سے صفایا ہو چکا ہے، آزادکشمیر کے ا لیکشن میں پیپلزپارٹی کو ایک سیٹ بھی جیتنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، آزادکشمیر کی باشعور عوام پی ٹی آئی کوووٹ دینے کا فیصلہ کرچکے ہیں، انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی یقینی ہے، کشمیری عوام باشعور ہیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ آزاد کشمیر میں کئی بار حکومت میں رہ چکے ہیں، ماضی میں ان کرپٹ جماعتوں نے لوٹ مار کر نے کے سوا کچھ بھی نہیں کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -