سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کا دورہ ایکسپو سنٹر،ویکسی نیشن سٹاک کا جائزہ لیا

سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کا دورہ ایکسپو سنٹر،ویکسی نیشن سٹاک کا جائزہ لیا

  

لاہور(جنرل رپورٹر)سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرسارہ اسلم نے ایکسپو ویکسینیشن سینٹر لاہور کا دورہ کیااور اپنی ٹیم کے ہمراہ ویکسینیشن سٹاک کا جائزہ لیا۔سیکرٹری سارہ اسلم نے ویکسین کی بر وقت فراہمی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے اورروسی ویکسین سپٹنک کی سٹوریج کے لیے مائنس 18 ڈگری  یا اس سے کم ٹمپریچر برقرار رکھنے والے آئی ایل آر الٹراکول چین سسٹم کا معائنہ کیا۔

 میگا آئی ایل آرز الٹرا کولڈ چینز سسٹم ایکسپو ویکسینیشن سینٹر میں انسٹال کردیاگیاہے۔سنٹر میں خصوصی کولڈ سٹوریج کے علاوہ ویکسین کا سٹاک تسلی بخش تعدادمیں موجود ہے علاوہ ازیں ایکسپو سینٹر میں سائنوفارم،سائنو ویک، کین سائنو ویکسین کی وافر مقدار موجود ہے۔اس ضمن میں سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکا کہنا تھا کہ سپٹنک ویکسین کی قلت کے حوالے سے بے بنیاد خبروں پر یقین نہ کیا جائے اور رواں ہفتے میں ہی سپٹنک ویکسین کی مزید پچاس ہزار سے زائد خوراکیں پنجاب میں پہنچا دی جائیں گی۔ بیرون ملک رہنے والے شہریوں کے لیے ایکسٹرا زینیکا ویکسین کا معاملہ وفاق کے ساتھ زیر غور ہے۔ویکسین سے متعلقہ شکایات اور مسائل کے حل کے لیے ایکسپو سینٹر میں خصوصی شکایات سیل قائم کر دیا گیا ہے۔لاہور کے 58 سینٹرز سمیت پنجاب میں 669 ویکسینیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جبکہ 200 سے زائد موبائل ویکسینیشن سینٹرز بھی آپریشنل ہیں۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکا مزید کہناتھا کہ عوام سے گزارش ہے کہ ویکسین کے حوالے سے شکایات کے لیے ہیلپ لائن نمبر 1033 پر رابطہ کریں اورکورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر جاری رکھیں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -