حکومت آرکیٹیکچر ویبنار کے لئے خصوصی تعاون کرے گی،محمود الرشید

حکومت آرکیٹیکچر ویبنار کے لئے خصوصی تعاون کرے گی،محمود الرشید

  

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب میاں محمود الرشید سے آرکیٹیکچر ڈیپارٹمنٹ، لاہورکالج فار ویمن یونیورسٹی کے اساتذہ اور طالبات کے وفد نے ملاقات کی جس میں محکمہ ہاؤسنگ اور آرکیٹیکچر ڈیپارٹمنٹ لاہور کالج  یونیورسٹی  کے درمیان اعلیٰ سطحی تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفدکی قیادت چیئرپرسن آرکیٹیکچر ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر یاسمین مان نے کی جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر ملیحہ خالد،لیکچرر ندا قمبر اور طالبات بھی وفد میں شامل تھیں۔ میاں محمود الرشید نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ ہاؤسنگ اور لاہورکالج یونیورسٹی کے اشتراک سے پہلا بین الاقوامی آ ر کیٹیکچرویبینار 30 جون کو منعقد ہو گا۔ میاں محمود الرشید نے آرکیٹیکچر ڈیپارٹمنٹ کے وفد کو ویبینار کے انعقاد کے ضمن میں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -