مسجد وزیر خان کے اطراف تاریخی گھروں کی بحالی،امریکن قونصل جنرل نے افتتاح کیا

 مسجد وزیر خان کے اطراف تاریخی گھروں کی بحالی،امریکن قونصل جنرل نے افتتاح ...

  

لاہور(فلم رپورٹر)چوک مسجد وزیر خان کے جنوبی اطراف تاریخی گھروں کے تحفظ اور بحالی کا کام مکمل، امریکن قونصل جنرل نے تاریخی گھروں کا افتتاح کیا۔والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی اور آغا خان کلچر سروس پاکستان نے H-687, H686, H1088 اور H688 تاریخی گھروں کے تحفظ اور بحالی کا کام پنجاب حکومت، آغا خان کلچر سروس پاکستان اور امریکی سفارتخانے کی مالی معاونت کے ساتھ مکمل کر لیا. اس منصوبے پر 303138  ڈالر کی لاگت آئی جس میں امریکی سفارتخانے نے 196776  ڈالر، پنجاب حکومت 96289 ڈالر اور آغا خان کلچر سروس پاکستان نے 10073 ڈالر کی مالی معاونت کی۔ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی آف اتھارٹی کامران لاشاری کا کہنا تھا کہ بہترین فن تعمیر کے حامل یہ گھر بحالی کے بعد اندرون لاہور کی خوبصورتی کو اور بڑھا رہے ہیں۔ ہم محکمہ اوقاف، امریکن کونسل اور آغا خان کلچر سروس پاکستان کے مشکور ہیں کہ یہ سب شہر کی خوبصورتی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -