موجودہ نظام عوامی مسائل کے حل میں ناکام ہو گیا،قیو م نظامی

موجودہ نظام عوامی مسائل کے حل میں ناکام ہو گیا،قیو م نظامی

  

لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستان جاگو تحریک کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس لاہور میں ہوا جس کی صدارت سابق وزیر مملکت و بانی تحریک قیوم نظامی نے کی-اجلاس  میں اتفاق رائے کیا گیا کہ موجودہ استحصالی اور غیر منصفانہ نظام عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکا ہے اور پاکستان کی آزادی سلامتی و خودمختاری کے لیے سیکیورٹی رسک بنتا جارہا ہے لہذا فیصلہ کیا گیا کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کے تصورات کے مطابق سماجی انصاف پر مبنی  متبادل سیاسی و معاشی نظام  کا خاکہ عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا-اجلاس میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کے آئین میں آج تک 26 ترامیم کی گئی ہیں جو حکمران اشرافیہ کے اقتدار اور اختیار کے بارے میں ہیں آئین کے نفاذ کو 48سال گزر جانے کے باوجود ایک بھی  آئینی ترمیم نہیں کی گئی جو عوام کے بنیادی حقوق  کو یقینی بنانے کے لیے ہو -اجلاس میں  پاکستان کے تمام صوبوں  میں تنظیمی عہدیداروں کے حلف ِوفاداری کی تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا سنٹرل کمیٹی کے اجلاس میں مرکزی سینئر نائب صدر و صدر خیبرپختونخواہ  ظفر صراف صدر پنجاب زبیر شیخ صدر بلوچستان عبدالہادی کاکڑ صدر آزاد کشمیر مولانا محمد شفیع جوش مرکزی نائب صدر لیڈیز ونگ فہمیدہ جمالی مبشر اقبال سیکرٹری سی ای سی صدر لاہور طیب احمد صدر پشاور عارف فردوس ایڈوکیٹ  جنرل سیکٹری پنجاب ڈاکٹر امجد خان صدر ڈسپلن کمیٹی پنجاب ڈاکٹر محمد صادق کوآرڈینیٹر پنجاب اورنگزیب رانا توقیر صادق ہارون الرحمن صدر پنجاب لٹریری ونگ ڈاکٹر جاوید اقبال ندیم انچارج مرکزی میڈیا سیل مزمل بخاری نے شرکت کی-

۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -