حکومت مخالف اپوزیشن اتحا دمضبوط کیا جائے، کشمیر الیکشن مہم مریم اور شہباز شریف دونوں چلائیں: نواز شریف

حکومت مخالف اپوزیشن اتحا دمضبوط کیا جائے، کشمیر الیکشن مہم مریم اور شہباز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور،لندن(نیوزایجنسیاں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے شہبازشریف کو ہدایت دی ہے کہ حکومت کیخلاف اپوزیشن اتحاد کو بھی مضبوط کیا جائے،کشمیر الیکشن میں مریم نواز مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف اور نواز شریف میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں آزادکشمیر کے عام انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی، نواز شریف نے شہباز شریف کو کشمیر الیکشن پر فوکس کرنے کی ہدایت کردی۔ دونوں رہنماؤں نے کشمیر الیکشن کی مہم مریم نواز کو سوپنے پر اتفاق کیا، اور پارٹی قائد نوازشریف نے ہدایت کی کہ کشمیر الیکشن میں شہباز شریف اور مریم نواز مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں، اور دونوں الگ الگ عوامی اجتماعات سے خطاب کریں۔ نوازشریف نے کہا کہ حکومت کے خلاف اپوزیشن اتحاد کو بھی مضبوط کیا جائے اور عوامی اجتماعات میں حکومت کی کشمیر پالیسی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کو ہدف تنقید بنائیں، اور عوام کو بتایا جائے کہ حکومت نے بجٹ سے پٹرول سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دیا۔
کشمیر الیکشن مہم 

مزید :

صفحہ اول -