جمہوریت کے جنازے کی امامت کرنیوالے بنی گالہ میں رہتے ہیں،مرتضیٰ وہاب 

 جمہوریت کے جنازے کی امامت کرنیوالے بنی گالہ میں رہتے ہیں،مرتضیٰ وہاب 

  

کراچی (این این آئی)سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ جمہوریت کے جنازے کی امامت کرنے والے بنی گالہ میں رہتے ہیں پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے صحافیوں کے تحفظ کا بل سندھ اسمبلی سے ایک بار پھر منظور کرلیا جس پر تمام صحافی برادری مبارکباد کی مستحق ہے وہ پیر کو سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے بیرسٹر مرتضی وہاب  نے کہاکہ سندھ اسمبلی میں شرمناک عمل تھا جو دیکھا گیا اپوزیشن کے ووٹرز ان کو اتنا تنگ کررہے ہیں یہ سو نہیں سکتے ہیں ان لوگوں کا ایوان میں غیر جمہوری اور غیر مناسب رویہ تھا ایوان میں چارپائی اور بستر لانا ایوان کی تضحیک ہے کوئی اور نہیں بلکہ بنی گالا میں جمہوریت کے جنازے کی امامت کرتے ہیں قومی اسمبلی میں جمہوری روایات کو پامال کیا جارہا ہے اسمبلی میں سیٹیاں بجا رہے ہیں ایوان کے تقدس کو جو پامال کیا گیا ہے سنجیدہ ایشو پر بات کریں،کیا اپوزیشن لیڈر ایوان میں فلم بنانے آئے تھے؟۔انہوں نے کہا اپوزیشن کے پاس کارکردگی بتانے کیلئے کچھ نہیں اس لیے الزام تراشی کی سیاست کرتے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب

مزید :

صفحہ اول -