ذلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کی  خبریں بے بنیاد، ترجمان دفترخارجہ

ذلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کی  خبریں بے بنیاد، ترجمان دفترخارجہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی ذلفی بخاری کے مبینہ دورہ اسرائیل پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ذلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، اسرائیل کا ایسا کوئی دورہ نہیں کیا گیا ہے،ذلفی بخاری کی طرف سے دوٹوک بیان بھی جاری کیا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 18 دسمبر 2020 کوبھی وزارت خارجہ نے ایسی بے بنیاد خبروں کو مسترد کردیا تھا۔ اسرائیل کے معاملے پر پاکستان کے اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

ترجمان دفتر خارجہ

مزید :

صفحہ اول -