خواجہ سراؤں کو احساس کفالت کے دائرے میں لایا جائیگا، ثانیہ نشتر

 خواجہ سراؤں کو احساس کفالت کے دائرے میں لایا جائیگا، ثانیہ نشتر

  

 اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی و چیئرمین پرسن احساس پروگرام ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس کفالت پروگرام کیلئے تمام خواجہ سرا ؤں کو اہل قرار دیدیا گیا احساس سکول وظاف کوثانوی سطح کی تعلیم کیلئے بڑھا دیا گیا احساس فریم ورک کے تحت بی آئی ایس پی بورڈ کے 50ویں اجلاس کا انعقاد کیا گیاجس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے  بورڈ نے تما م خواجہ سراؤں کو احساس کفالت پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دیدی  قومی شناختی کارڈ کے حامل خواجہ سراؤں کو احساس کفالت کے دائرے میں لایا جائیگا  پروگرام کے تحت 2000روپے ماہانہ وظیفہ کیساتھ بچت بینک اکاونٹ کی سہولت فراہم کی جائیگی ایک گھرانے کے تمام خواجہ سراؤں کو کفالت پروگرام کیلئے مستحق قرار دیا جائیگا بورڈ نے ستارہ مارکیٹ اسلام آباد میں ون ونڈو احساس سینٹر کے 154ضلعی سطح کے احساس مراکز کے قیام کی منظوری بھی دی اس سے مستحقین کو ایک ہی چھت کے نیچے تمام خدمات تک رسائی حاصل ہوگی اس پر فوری طور پر کام شروع ہوگا اس ضمن میں پہلے ون ونڈو احساس سینٹر کا افتتاح وزیر اعظم نے 9جون 2021کو وفاقی دارلحکومت میں کیا تاکہ ایک ہی چھت کے نیچے احساس سے متعلق تمام خدمات کی فراہمی کوممکن بنایا جاسکے بورڈ نے احساس کے تعلیمی وظائف میں سکینڈری اور ہائری سکینڈری سطح تک توسیع کی توثیق بھی کی ہے نئی مشروط مالی معاونت پروگرام کا مقصد غریب خاندانوں کو اپنے بچوں کوپرائمری تعلیم سے لے کر ہائیر سکینڈری سطح تک تعلیم دلوانے میں مدد فراہم کرنا ہے  یہ پروگرام آئندہ ماہ سے ملک کے تمام اضلاع میں شروع ہوگا بچیوں کی سکینڈری اور ہائیری سکینڈری تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کیلئے   احساس لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں کو زیادہ وظیفہ کی رقم پیش کرتا ہے، لڑکیوں کیلئے 4000روپے جبکہ لڑکوں کیلئے 3500روپے فی سہ ماہی وظیفہ ہے۔ پروگرام کے ڈیزائن کے تحت اندراج شدہ بچوں کی ماؤں کو بائیومیٹرک تصدیق کی بنیاد پر تمام ادائیگیاں کی جائیں گی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ کووڈصورتحال کے بعد احساس حکمت عملی کے مطابق، سکینڈری اور ہائیر ایجوکیشن وظاف کم آمدنی والے گھرانوں کو اس اس قابل بنائینگے کہ وہ اپنے بچوں کو 12ویں جماعت تک تعلیم حاصل کرواسکیں گے بورڈ نے احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کیساتھ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کرنے کی منظوری بھی دی بورڈ نے فنانس کمیٹی کی سفارش پر بجٹ 2021-22کی منظوری بھی دی  آپریشنز سے متعلق بہت سے دیگر فیصلے بھی لئے گئے۔ 

ثانیہ نشتر

مزید :

صفحہ آخر -