ملک بھر میں پھر سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد

  ملک بھر میں پھر سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد

  

کراچی،اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ نے دنیا بھر میں مشہور لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک بند کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پشاور ہائیکورٹ نے بھی پہلے ٹاک ٹاک پر پابندی عائد کی تھی، ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی اور غیر اسلامی مواد رکھا جارہا ہے۔درخواست گزار کے مطابق پی ٹی اے میں شکایت کی مگر اس پر کچھ عمل نہیں ہوا۔ سماعت کے دوران عدالت نے ملک بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی۔ سندھ ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کیے اور  8 جولائی تک فریقین سے جواب طلب کرلیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل پشاور ہائیکورٹ نے بھی ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی تھی تاہم بعد میں یہ پابندی ہٹادی تھی۔دوسری طرف سپریم کورٹ میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔ پیر کو دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکومت کو مواد کو سینسر کرنے کیلئے مکینزم بنانے کا حکم دیا جائے، ٹک ٹاک جرائم کو فروغ دینے کا باعث بن رہی ہے۔ درخوراست میں کہاگیاکہ ٹک ٹاک پر لوگ منشیات اور اسلحہ استعمال کرتے ویڈیوز اپ لوڈ کرتے، تعلیمی اداروں میں ٹک ٹاک کے استعمال سے ماحول خراب ہو رہا ہے،ٹک ٹاک پر ویوز لینے کیلئے لوگ خودکشی جیسے اقدامات کی ویڈیوز بھی بنا رہے۔

 ٹک ٹاک

ٹک ٹاک پابندی

مزید :

صفحہ اول -