5پاکستانی سفارتخانوں میں  وزیر خارجہ پورٹل کا آغاز 

    5پاکستانی سفارتخانوں میں  وزیر خارجہ پورٹل کا آغاز 

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) بیرون ملک پانچ پاکستانی سفارتخانوں میں وزیر خارجہ پورٹل کا آغاز کر دیا گیا۔ ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک پانچ پاکستانی سفارتخانوں میں وزیر خارجہ پورٹل کا آغاز کر دیا گیا ہے، پہلے مرحلہ میں ایف ایم پی پانچ ممالک میں رہنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو آن لائن دستیاب ہوگا۔ترجمان نے بتایا کہ پانچ ممالک میں بارسلونا دبئی جدہ لندن اور نیویارک شامل ہیں، ان ممالک میں رہنے والے پاکستانی اس کی ایپ ڈاون لوڈ کر کے اپنے مسائل اور شکایات درج کرا سکتے ہیں، پورٹل کا مقصد سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔

پورٹل

مزید :

صفحہ اول -