کے پی،پنجاب کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند ہونیکا امکان

کے پی،پنجاب کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند ہونیکا امکان

  

 اسلام آباد(آئی این پی) گیس فیلڈ کی سالانہ مرمت کے باعث خیبرپختون خوا اور پنجاب میں بھی گیس بحران کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت پیٹرولیم کی سستی اور گیس فیلڈ کی سالانہ مرمت کے باعث ملک میں گیس کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرنے لگا ہے اور سندھ کے بعد اب خیبرپختون خوا اور پنجاب کی صنعتوں کو بھی 10روز کیلئے گیس کی فراہمی بند ہونے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب سے ایل این جی ٹرمینل سے گیس کی سپلائی  بند ہونا شروع ہوجائے گی، اس دوران 600ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی کی سپلائی بند ہونیکا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ایل این جی پوری مقدار میں درآمد کرنے میں ناکام رہی ہے اور ایل این جی کے صرف 3کارگو درآمد کیے گئے، سندھ میں گیس فیلڈ کی مرمت بھی بحران کا سبب بن رہی ہے، اور اس گیس بحران سے بجلی کی پیداوار میں بھی کمی آئیگی، جس کے بعد آئندہ ایک ہفتے تک بجلی کا بحران بھی پیدا ہونیکا خدشہ ہے۔

ایل این جی 

مزید :

صفحہ آخر -